شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 20 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

Jet Planes

Jet Planes

راولپنڈی (جیوڈیسک) شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘کامیابی سے جاری ہے اور اس دوران میران شاہ کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران میر علی میں بارود بنانے والی فیکٹری بھی پکڑی گئی جہاں سے اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کرلیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بارودی سرنگوں کو تکنیکی طور پر ناکارہ بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق میر علی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا عمل جاری ہے اور اس دوران علاقے سے بھاری تعداد میں اسلحہ،بارودی سرنگیں اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔