راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘کامیابی سے جاری ہے اور اس دوران میران شاہ کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 65 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔