شوال کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

Hilal Committee

Hilal Committee

کراچی (جیوڈیسک) شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کےآفس میں نماز عصر کیبعد ہو گا جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات اوردیگر متعلقہ اداروں کیحکام شرکت کریں گے۔ اس دوران زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں بھی ہوں گے۔ تاہم حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان کریں گے۔