شیخ محمد اکرم کو نااہل اور پٹیشنر مولانا محمد احمد لدھیانوی کو منتخب قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا
Posted on April 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ : الیکشن ٹربیونل فیصل آباد جاوید رشید محبوبی نے حلقہ این اے 89جھنگ ون سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم کو نااہل اور پٹیشنر مولانا محمد احمد لدھیانوی کو منتخب قراردینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ ڈپٹی رجسٹرار الیکشن ٹربیونل فیصل آباد محمد عارف کے توسط سے فیصلے کی فیکس کاپی سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کو بھی ارسال کر دی گئی ہے اورپٹیشن کاریکارڈ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور کو بھجواتے ہوئے ان سے کہاگیاہے کہ وہ مذکورہ فیصلہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی مطلع کریں ۔ جاوید رشید محبوبی الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کو ارسال کئے گئے فیکس میسج نمبر No.49(3)(2)/13-Elec-ET-(F)مورخہ 9اپریل 2014ء میں تحریر کیاگیاہے کہ “The Returned Candidate Shaikh Muhammad Akram from NA-89 Jhang-1 has been declared void, and simultaneously, the petitioner, Maulana Muhamamd Ahmad Ludhianvi E.P.No.54/2013 has been declared as duly elected. مذکورہ فیصلہ زیر دفعہ 72(I) آف دی ری پریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ کے تحت سنایا گیا ہے۔
جبکہ اس کی ایک کاپی آفیشل گزٹ میں طباعت کیلئے بھی ارسال کر دی گئی ہے ۔مذکورہ فیصلہ کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم جو سابق وفاقی وزیر تعلیم وتربیت شیخ وقاص اکرم کے والد محترم بھی ہیں کو نااہل قراردیتے ہوئے مولانا محمد احمد لدھیانوی کو کامیاب قراردے دیاگیاہے۔ فیصلہ میں بتایاگیاہے کہ یہ فیصلہ عبدالغفور جھنگوی کی شیخ محمد اکرم وغیرہ کے خلاف دائرکی گئی انتخابی عذرداری نمبر 33/2013 پر بھی لاگو ہو گا۔ یاد رہے کہ 11مئی 2013 ء بروز ہفتہ کو منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 جھنگ ون کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ محمد اکرم نے 74324ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ متحدہ دینی محاذ کے امیدوار مولانامحمداحمد لدھیانوی نے 71598 ووٹوں کے ساتھ دوسری ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شیخ وقار احمد ایڈووکیٹ نے 8236 ووٹوں کے ساتھ تیسری اور پی پی پی کے امیدوار سیدآغاطارق گیلانی نے 3431 ووٹو ں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مولانا محمد احمد لدھیانوی اور اور اہلسنت والجماعت ضلع جھنگ کے صدر مولانا عبدالغفور جھنگوی نے منتخب امیدوار کے خلاف بالترتیب الیکشن پٹیشن نمبر 33/2013 اور 54/2013 دائر کی تھیں جس میں منتخب لیگی ایم این اے کے خلاف انتخابی دھاندلی اور دیگر سنگین بے قاعدگیوں کے الزامات عائد کئے گئے تھے جن کی طویل سماعت کے بعد مذکورہ فیصلہ سنا دیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com