کراچی : وفاق المدارس مجلس عاملہ کے رکن وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں وفاق المدارس العرابیہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا عبیداللہ المفتی کے صاحبزادگان اور بھائی مفتی فضل الرحیم اشرفی ودیگر لواحقین سے ملاقات اور مولانا کے انتقال پرتعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا عبیداللہ اسلاف کی نشانی اور عظیم بزرگ عالم دین تھے ان کی دینی علمی اصلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مولانا مرحوم نے نصف صدی سے زیادہ قرآن وحدیث کی خدمت کی۔
تحریک نظام مصطفٰی ، ختم نبوت اور وفاق المدارس کے پلیٹ فارم سے باطل قوتوں کا مقابلہ کرتے رہے ان کا سانحہ ارتحال عظیم صدمہ ہے ، اس موقع پر مفتی محمد نعیم کے ہمراہ جید علماء کرام بھی موجود تھے۔