کراچی (جیوڈیسک) عطا محمد چانیو نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ این اے 235 سانگھڑ سے کامیاب ہونے والی پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے۔ درخواست کے مطابق شازیہ مری نے کراچی کے علاقے آگرہ تاج میں اپنی ہم نام شازیہ جنت مری کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
دونوں کا نام اور ولدیت ایک ہے لیکن تاریخ پیدائش مختلف ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شازیہ مری کو نااہل قرار دیا جائے۔