شاہ رخ خان بھارت میں وزارتِ اقلیتی امور کے عزازی سفیر مقرر

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان بھارت میں وزارتِ اقلیتی امور کے اعزازی سفیر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر برائے اقلیتی امور رحمان خان نے منصوبہ پیش کیا تھا کہ ملک کی بڑی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی 5 اہم شخصیات کو اعزازی سفیر مقرر کیا جائے جو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اہم خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔

بھارت میں دیگر مذاہب کیساتھ ہم آہنگی کی غرض سے تیار کئے گئے اس منصوبے کے تحت شاہ رخ خان، ثانیہ مرزا، عرفان خان، ملکھا سنگھ اور دلائی لامہ سے رابطے کئے گئے تھے۔

دلائی لامہ نے یہ ذمہ داری سنبھانے سے معذرت کرتے ہوئے اس منصوبے کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ شاہ رخ خان اور ملکھا سنگھ کی جانب سے مثبت جواب آنے پر انہیں اپنا اعزازی سفیر مقرر کر دیا ہے۔