شیفیلڈ (جیوڈیسک) شیفیلڈ میں کیانی ہاؤس کو آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت کا ممکنہ سبب فون اور ٹیبلٹس کا خراب چارجر تھا۔ شیفیلڈکے اس گھر میں اچانک آگ لگنے سے 9 برس کا ادیان، سات برس کا امان اور انکی شیر خواربہن مناہل جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔
بچوں کی 20 برس کی آنٹی انعم بھی آگ کی نذرہوئیں اور بچوں کو بچانے کیلئے گھرمیں پھر داخل ہونے والی دادی شبینہ بیگم بھی چل بسی تھیں۔ ویک روڈ پراس واقعہ سے پوری کمیونٹی تشویش میں مبتلاتھی۔ اب حکام کادعویٰ ہے کہ خراب چارجرلیونگ روم میں تھا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسی کی وجہ سے آگ بھڑکی تاہم ابھی تحقیقات جاری ہے۔