شیفیلڈ: پاکستانی نژاد تین بچوں اور دو خواتین آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

Sheffield

Sheffield

شیفیلڈ (جیوڈیسک) شیفیلڈ میں پاکستانی نژاد گھرانے کے تین بچوں اور دو خواتین کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ آگ سے جھلس کر مارے گئے پانچوں افراد کی نماز جنازہ مدینہ مسجد شیفیلڈ میں ادا کی گئی۔ 2 ہزارسے زائد سوگواروں کی موجودگی کے سبب Wolseley روڈ بند کرنا پڑی۔ بعد میں میتیں سٹی روڈ قبرستان لے جائی گئیں جہاں تدفین کی گئی۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ انکی زندگی میں پیدا خلا کبھی پرنہ ہو سکے گا۔ ویک روڈ پرواقع کیانی ہاؤس اٹھائیس اپریل کو اچانک آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا جس سے نوبرس کا عدیان، اسکا سات سال کا بھائی امان اور 2 ماہ کی شیرخواربہن مناہل ہلاک ہو گئے تھے۔ تینوں کوبچانے کی کوشش میں جھلستے گھر میں واپس داخل ہونے والی بچوں کی آنٹی انعم اور 53 برس کی دادی شبینہ بیگم بھی چل بسی تھیں۔ گھر کو آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم فائرفائٹرز کو یقین ہے کہ آگ جان بوجھ کر نہیں لگائی گئی تھی۔