لاہور (جیوڈیسک) نئی دنیا کے نئے تقاضے، بدلتے رجحانات، تعلیم سمیت ہر شعبے میں نئےانداز لیکن نہ کبھی ہم خود بدلے، نہ نئی نسل کو بدل سکے۔ نظام تعلیم کا بھی یہی حال ہے۔ وہی فرسودہ نظام، وہی رٹا رٹایا کام۔ بچے رٹ رٹا کر امتحان میں تو کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن علم کا دور دور تک علم نہیں ہوتا۔
یہی بدلتے حالات شہزاد رائے کی تعلیمی مہم اور ویڈیو کی بنیادی تھیم ہے۔ ویڈیو میں نئی نسل کی علمی پیاس، حقائق کی تلاش اور اس پر معاشرتی رویوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ساتھ پیغام میں شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ میٹرک میں نوے فیصد امتحانی سوال رٹے پر مشتمل ہوتے ہیں، طلباء میں مثبت اور تنقیدی سوچ پیدا کرنا اب وقت کی ضرورت ہے۔