شیخ افضل کیس : عدالت نے وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا

Sheikh Afzal case

Sheikh Afzal case

لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے حارث اسٹیل ملز کے مالک شیخ افضل کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ خاورہ افضل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شیخ افضل کی نیب سے پلی بارگینگ ہو چکی ہے۔

جس کے باوجود خاورہ افضل کو ناجائز طور پر گرفتار کیا گیا لہذا ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ شیخ افضل کے خلاف زیرالتو تمام درخواستیں یکجا کر کے 28 اگست کو سماعت کے لیے پیش کی جائیں جبکہ وکلا کو خاورہ افضل کی درخواست ضمانت پر حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔