مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید کے واقعہ عظیم سانحہ ہے۔ حافظ محمد صدیق مدنی

Hafiz Mohammad Siddique Madani

Hafiz Mohammad Siddique Madani

چمن(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء اور مدرسہ عربیہ بحرالعلوم چمن کے ناظم تعلیمات حافظ محمدصدیق مدنی نے غم وغصہ کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن عناصر نے ایک بار پھر ایک بے باک اور نڈر عالم دین مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو ٹاگٹ بنا کربے دردی سے شہید کردیا۔ جس کے ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مجرموں کے جلد گرفتار کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

حافظ محمدصدیق مدنی نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت علماء کرام کے ٹارگٹ کلنگ پر خاموش ہیں اور اسی طرح ہمارے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن
پر بھی کوئٹہ میں بم دھماکہ حملہ ہوا لیکن حکومت تاحال کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا ہے ہیں ۔ جس پر افسوس ضرور ہیں۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء عالم دین مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید ایک بے باک اور نڈر عالم دین رہنماء تھے جس سے ہم محروم ہوگئے جس کے خلاء کبھی پورا نہیں ہوگا۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے عالم دین مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو ٹاگٹ بنا کر بے دردی سے شہید کرنے پر۔ جس کے ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مجرموں کے جلد گرفتار کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

حاجی مجاہد خان نورزئی کے دادا کے وفات پر اظہار تعزیت چمن(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء اورمدرسہ عربیہ بحرالعلوم چمن کے ناظم تعلیمات حافظ محم دصدیق مدنی نے چمن کے قبائلی رہنماوئں حاجی زرجمیل مرحوم اور حاجی عبدالبصیر کے والد محترم اور نوجوان رہنماء حاجی مجاھد خان نورزئی کے دادا حاجی ملا محمد خان نورزئی کے وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعاء کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔