فیصل آباد : آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی نامزدگی کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن صدر پنجاب میاں شہباز شریف نے شیخ اعجاز احمد سٹی صدر اور ایم پی اے کی سفارش پر سلطان بٹ اور محمد سعید انصاری کو نامزد کر دیا ان دونوں کے علاوہ اور کوئی امیدوار نہیں ہو گا کیونکہ انہوں نے مسلم لیگ ن کی خاطر قربانیاں دیں اور ساتھ چلے ان کی خدمت کا صلہ دیا ہے۔
محمد سعید انصاری نے قائد میاں شہباز شریف اور سٹی صدر شیخ اعجاز احمد ایم پی اے کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی انشاء اللہ کامیاب ہو کر اہل علاقہ کی تعمیر و ترقی فنڈز دیکر شیخ اعجاز احمد کے نقش قدم اور تعمیر و ترقی کے لئے اپنے گلی محلوں میں روکے ہوئے کام مکمل کروائیں گے اور ہم مسلم لیگ ن شریف برادران کا نام روشن کریں گے۔
ان کی کوششوں سے شروع سے مسلم لیگ ن پارٹی میں رہے اور انشاء اللہ مسلم لیگ ن ضلع کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔