کروڑ لعل عیسن کی خبریں 30/3/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) انجمن قصاباں کے صدر شیخ محمد رمضان پہلوان گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ قبرستان مہاجرین میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم سیاسی ورکر بھی تھے اور شہر میں شہرت رکھتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حالیہ بارشوں کے باعث شہر کے اکثر محلوں میں پانی کے جوہڑ اور پانی کے ڈھیر لگ گئے۔ پانی کھڑا ہونے کے باعث مچھروں کے بہتات نے بیماریاں پھیلانا شروع کر دیں۔ کروڑ لعل عیسن کے ملک روشن ضمیر اتلیرہ صدر کریسنٹ آرگنائزیشن اور نائب صدر حاجی محمد فاروق سمیت عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے ٹی ایم اے کروڑ سے فی الفور کروڑ میں مچھروں کی تلفی کیلئے اسپرے کروانے اور شہر کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ + کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) موجودہ حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے سمیت خارجہ پالیسی کے معاملات میں انتہائی سنجیدگی کے ساتھ فیصلے کر رہی ہے۔ یمن اور سعودیہ عرب ممالک کے پیچھے بین الاقوامی سازش کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تاہم آپریشن ضرب عضب اور کراچی سے دہشتگردی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ نے گزشتہ روز عاصم شاہجہان قریشی کی دعوت ولیمہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں امن کی خواہاں ہے۔ امن کی بحالی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب کے نتائج برآمد ہونا شرع ہر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک میں مہنگائی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ پیٹرولنگ مصنوعات سمیت اشیائے خورد و نوش کے نرخوں میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعودیہ عربیہ ہمارا دوست اور محسن پاکستان اور اسلام ہے۔ تاہم یمن اور سعودیہ کے معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس خانہ جنگی کے پیچھے بین الاقوامی سازش کے بارے میں ابھی کچھ نہیں جا سکتا۔