راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے الیکشن ایپلیٹ ٹربیونل نے حلقہ این اے 55 سے کامیاب امیدوار شیخ رشید کے خلاف انتخابی عذرداری کی سماعت مدعی اور گواہوں کے پیش نہ ہونے کے باعث 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ راولپنڈی کے الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس وامق جواد نے شیخ رشید کے خلاف انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔
درخواست گزار شکیل اعوان اور ان کے گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر ٹربیونل نے انتخابی عذرداری پر سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ شیخ رشید کے خلاف مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شکیل اعوان نے الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر کر رکھی ہے۔