گجرات (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گجرات میں تحریک انصاف کے جلسہ عام کے دوران حاضرین سے خطاب میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ’’بلو رانی‘‘ قرار دیدیا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کی سیاست بکائو مال ہے، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ شیخ رشید کو تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کرنی چاہیے۔
اور اپنے بیان پر پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید سیاسی یتیم ہے، وہ کبھی کسی اور کبھی کسی کے دھرنے میں بیٹھتا ہے،اس کی بات پر کیا تبصرہ کریں جتنا وہ اس پر بولیں گے اس کا قد بڑھے گا، بھارتی جارحیت سے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے، سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہیگا۔