گوجرانوالہ (جیوڈیسک) شیخ رشید احمد نے آج گوجرانوالہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنمائوں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی، کرپشن اور دھاندلی کے خلاف 20 جون کو ٹرین مارچ کروں گا، ضرورت پڑی تو پیدل مارچ بھی کروں گا۔
کچھ اخبارات اور ٹی وی چینل اور سیاسی پارٹیاں غیر ملکی فنڈز لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 سیٹوں پر دھاندلی ثابت ہو گئی توعمران خان کو اسمبلی میں نہیں جانے دوں گا، نہ ہی اسبملی کو زندہ رہنے دوں گا۔ ن لیگ اور پی پی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ صدر ممنون حسین خیراتی مالشیا ہے۔ 4 سیٹوں پر دھاندلی ثابت ہو گئی تو مڈٹرم الیکشن ہوگا، ورنہ مارشل لا آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ جس دن منشی اسحاق ڈار نے قوم کو سچ بتا دیا ان کی وزارت چلی جائے گی۔ حکومت نے 10 مہینوں میں ملک کو 10 ارب کا مقروض کر دیا۔
ملک میں ڈاکوئوں، چوروں اور کمی کمینوں کی حکومت ہے جسے ختم کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے آج کا جلسہ رکوانے کی کوشش کی۔ اگر یہ باز نہ آئے تو جلسے کے لوگ لے کر جی ٹی روڈ پر چلا جائوں گا۔