لاہور (جیوڈیسک) کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں بھرپور شریک ہوں گے اور خواہش ہے کہ عوامی تحریک، جے یو آئی اور ایم کیو ایم اکٹھے ہو جائیں اوراحتجاج کریں۔
اپنے ایک انٹرویو اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 11مئی کے احتجاج کے حوالے سے 9 مئی کولال حویلی کے باہرجلسہ کریں گے جس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی شریک ہوں گے او رمیں عمران خان کو احتجاج کے حوالے سے اپنی رائے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ 11مئی کو احتجاجی تحریک کا نقطہ آغاز ہو گا، انجام کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
احتجاج سے موجودہ حکومت کے اقتدار کو تو خطرہ ہوسکتا ہے، جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہوگا، ایک طوفان شروع ہونے والا ہے جو اپنا راستہ خود بنائے گا، 11 مئی سے پہلے نو مئی کو لال حویلی کے باہرانتخابی دھاندلیوں کے خلاف جلسہ ہوگا، 11 مئی کو راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کی گئی توحالات کی ذمہ دارحکومت ہو گی۔