شیخ رشید مارچ شوق سے کریں پر ہم کسی ٹرین کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے، سعد رفیق

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید ٹرین مارچ کے لیے الگ ٹرین بک کرائیں اور کرایہ دیں ہم کسی مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ عوامی ایکسپریس میں 500 مسافر سفر کرتے ہیں اور شیخ رشید کے مارچ کے لیے 80 سیٹیں دے کر پوری ٹرین کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید الگ ٹرین بک کرائیں اور کرایہ دیں ہم کسی مسافر ٹرین کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے جبکہ وہ خود سابق وزیر ریلوے ہیں ان کو خیال رکھنا چاہئے۔ واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف 20 جون سے ٹرین مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے انہوں نے ریلوے کو سیٹوں کے لیے درخواست دی تھی تاہم ریلوے حکام نے شیخ رشید کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں الگ ٹرین بک کرانے کی تجویز دی تھی۔