لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کبھی عدلیہ اور کبھی آئی ایس پی آر کے خود ساختہ ترجمان بن جاتے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستانی عوام جمہوریت چاہتے بھی ہیں اور اس کے محافظ بھی، آئندہ انتخابات میں عوام ہی فیصلہ کریں گے کہ وہ کس کی حکومت چاہتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ شیخ رشید کبھی عدلیہ کے خودساختہ ترجمان بن جاتے ہیں اور کبھی آئی ایس پی آر کے، شیخ رشید جیسے سازشی عناصر روزانہ حکومت جانے کی باتیں کر رہے ہیں، وزیراعظم کا ٹیکنوکریٹس سے متعلق بیان خودساختہ ترجمانوں کے لیے ہے۔
وزیرقانون کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت قائم ہے اور رہے گی جب کہ کھچڑی پردے کے پیچھے نہیں بلکہ پردے کے آگے پک رہی ہے۔