اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام سے عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے موڈیز کا پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کرنا انتہائی اہم فیصلہ ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس کے 30 ہزار پوائنٹ سے بڑھنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ شیخ رشید منفی باتیں کرتے کرتے خود ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں نہ صرف سٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے بلکہ ہر شعبے میں بہتری آ رہی ہے۔