شیخ رشید نے صدراتی انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی عوامی مسلم لیگ نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ شیخ رشید نے عمران خان کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی صدراتی الیکشن کا بائیکاٹ کر دیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے طور پر صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جبکہ عوامی مسلم لیگ نے عظیم تر قومی مفاد میں صدراتی انتخاب کے بائیکاٹ کا کیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہوں گا کہ وہ بھی صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ممنون حسین موزوں امیدوار نہیں انہیں صدر بنانا 18 کروڑ عوام کی توہین ہے۔ صدارتی الیکشن میں چھوٹی جماعتیں اپنی مارکیٹنگ کر رہی ہیں اور قیمتیں بڑھا رہی ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک سوال پر کہا کہ چودھری نثار میرے سیاسی مخالف ہونے کے باوجود میرے دوست اور بھائی ہیں۔