لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کہتے تھے کہ قربانی سے پہلے قربانی ہو گی لیکن ایسا نہیں ہوا لہٰذا شیخ رشید کو شرم آنی چاہئے اور اگر ان کے پاس شرم نہیں تو کسی سے ادھار مانگ لیں۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے سیاست میں ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کی بات کی ہے، ملتان کے الیکشن کے نتائج عمران خان اور قادری کے دھرنا سیاست کےمنہ پر طمانچہ ہے کیونکہ ثابت ہو گیا بڑا جلسہ کرنے اور ووٹ لینے میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کہتے تھے قربانی سے پہلے قربانی ہوگی اگر ایسا نہ ہوا تو نواز شریف چھا جائیں گے لہٰذا شیخ رشید کو شرم آنی چاہئے اور اگر ان کےپاس شرم نہیں تو کسی سے ادھار مانگ لیں۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ 3 دن کی بات کرنے والے 6 ماہ پر آگئے ہیں اب یہ لوگ 2018 تک چلے جائیں گے جبکہ حکومت کو 2018 تک کا ہی مینڈیٹ ملا ہے اس لیے ملک میں مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے۔