شیخ رشید کا ٹرین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹرین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اورملکی حالات کے پیش نظر ٹرین مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا، انٹیلی جنس اداروں نے بتایا ہے کہ 2 خودکش حملہ آور مجھ پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ٹرین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔