لاہور (جیوڈیسک) کرکٹ بخار میں ساری قوم مبتلا ہونے لگی سیاست دان بھی پاک بھارت میچ کے جادو سے نہ بچ سکے۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید پاکستان کی فتح کی امید لے کر لاہور سے بھارت روانہ ہو گئے۔
شیخ رشید کرکٹ فیور میں بھی سیاست نہ بھولے کہتے ہیں پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر حکومت نے دانشمندانہ فیصلہ کیا۔
شیخ رشید نے کہا مارچ اپریل حکومت کے لئے اب بھی اہم ہے نواز شریف اپنے پاؤں پر فائر مارنے کے ماہر ہیں۔ دھرنے کے کردار بھارت میں اکٹھے ہونے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا لندن پلان جیسا کوئی پلان نہیں۔