لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے سخت زبان کا استعمال کیا۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ راولپنڈی کے شیطان کو اپنے اعمال سے بو آرہی ہے، شیدا ٹلی پاکستان کی جمہوریت کا ڈاکو ہے اور آج کل پھر واردات ڈالنے کے چکر میں ہے، چپڑاسی کی کوشش ہے کہ وزارت اطلاعات کی لاٹری لگ جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ شیدے ٹلی نے اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے، عمران کے لیے ابھی زہر جمع کررہا ہے، ایسے دو گھڑیے سانپ نہ ہوں تو سیاست پاکیزہ ہو جائے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شیدا ٹلی احتساب کی ڈگڈگی بجانے کے بجائے اپنا طبی ملاحظہ کرائے تاکہ قوم کے سامنے اصل سچائی آسکے، شیدا ٹلی صاحب کراچی سرکلر ریلوے بنانے کی اللہ نے آپ کو توفیق نہیں دینی، آپ نالہ لئی کی صفائی کریں۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ شیدا ٹلی کے اعصاب پر نواز شریف اور شہباز شریف کا خوف طاری ہے۔