لاہور (جیوڈیسک) سیاست دان ہر وقت ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے اور الزامات عائد کرتے نظر آتے ہیں لیکن وہ سیاسی زبان اور ڈپلومیٹک رویہ اختیار کرتے ہیں لیکن آج پرویز رشید اور شیخ رشید نے ایک دوسرے پر ایسی انوکھی تنقید کی کہ دونوں سیاست دان سے زیادہ موٹر مکینک نظر آئے۔ مکینکیکل تنقید کا آغاز پرویز رشید نے کیا اور اپنی پریس کانفرنس میں شیخ رشید اور طاہر القادری کو ایسی گاڑیاں قرار دیا جن کی کلچ پلیٹیں بیٹھ گئی ہیں۔
شیخ ر شید بھلا کہاں چپ رہنے والے تھے شام کو پریس کانفرنس میں فوراً جواب دے دیا۔ کہنے لگے کلچ پلیٹیں بیٹھنا عمر کا تقاضا ہے لیکن حکومت کے تو جوانی میں ہی رنگ پسٹن بیٹھ گئے اور انجن دھواں دے رہا ہے۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان کی کلچ پلیٹیں ٹھیک ہوتیں تو تو یہ حکومت نہ رہتی، اسمبلی میں ان کا صرف ایک ووٹ ہے حکومت اس سے بھی خوف زدہ ہے۔