لاہور (جیوڈیسک) ہسپتال کی نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں کام بند کر کے الگ الگ مظاہرہ کیا جس دوران مظاہرین انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔
نرسوں کا مطالبہ تھا کہ نرسز کالج کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے جبکہ دوسری طرف پیرا میڈیکل سٹاف کے ارکان سروس سٹرکچر فوری طور پر تشکیل دئیے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرے کے دوران ہسپتال میں کام بند رہا جس بنا پر مریضوں کا مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔