لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ حادثے کی جلدازجلد تحقیقات کرائی جائے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے شیخوپورہ میں حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرے۔
انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے حادثے کا شکار افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔