شیخوپورہ (دانیال منصور سے) محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام جلو سوں کی سیکیورٹی اور جدید کیمروں سے مانیٹرنگ کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ڈی سی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے تا کہ محرم الحرام کے دوران تما م مجالس اور جلوسوں کی جدید سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر نگ کی جاسکے۔ ڈی سی اوشیخو پورہ ارقم طارق نے گزشتہ روز ڈی او سی اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈی سی او کمپلیکس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا انہیں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بھر میں اہم مقامات ،اہم امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گے ہیں اس مقصد کیلئے ضلعی حکومت اور پولیس کا عملہ چوبیس گھنٹے فرائض سرانجام دیگا تمام تحصیلو ں میں بھی متعلقہ اسسٹنٹ کمشزز کی زیرنگرانی انتظامات کئے گئے ہیں جو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں ضلعی حکام کو آگاہ کرینگے۔ اس موقع پر ڈی سی او کا کہنا تھاکہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صور تحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں 108ضلعی افسران و اہلکاروں اور175سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی اور جذبہ حب الوطنی کے تحت سرانجام دیں اور کسی قسم کی سستی اور غفلت کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں 414ڈسپلے سنٹر قائم،اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کی تصدیق کے لئے 10اکتوبر سے پہلے ڈسپلے سنٹر ز میں رابطہ کریں ۔ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر شیخوپورہ(دانیال منصور سے) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابی فہرستوں میں نظر ثانی اور تجدید کا کام بھر پور انداز میں ملک بھر میں جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر شیخوپورہ کی طرف سے اس مقصد کے لئے ضلع کے مختلف سرکاری مدارس میں 414ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں20ستمبر2016تا 10اکتوبر2016تک انتخابی فہرستوں میں کوائف کی درستگی ،اندراج ،حذف اور تبدیلی کا کام جاری رہے گا۔اہل شیخوپورہ اپنے ووٹ کا اندراج کوائف میں درستگی ،اندراج،حذف اور تبدیلی کے لئے ان ڈسپلے سنٹرز سے رجوع کریں یہ سنٹر تعطیل کے دنوں میں بھی کھلے رہیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا عذاب بنا کر رکھ دیا ۔مسلسل چار چار گھنٹے بجلی بند رہنے سے کاروبار زندگی مفلوج نمازیوں کو وضو کے لئے پانی بھی میسر نہیں ہے ۔ شہرے سراپائے احتجاج شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے )بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ متواتر چوتھے روز بھی جاری گھروں میں خانہ دار خواتین کی پریشانی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے صبح سکول ٹائم نہ تو بچوں کی تیاری ڈھنگ سے ہو پا رہی ہے بغیر پریس کئے جب سکولوں میں جائیں گے تو سزا کے ساتھ ساتھ انہیں سکول سے جرمانہ بھی پڑے گا اس طرح مائوں کی سبکی ہو رہی ہے اس بے وقت کی لوڈ شیڈنگ سے بجلی نہ ہونے سے سخت گرمی اور پانی کی عدم دستیابی بھی کسی عذاب سے کم نہیں ۔ دوسری طرف سکولوں میں چھوٹے چھوٹے کمروں میں بچے حبس اور گرمی سے بے حال ہو کر بے ہوشی تک چلے جاتے ہیں بہت سے بچے حبس اور گھٹن کی وجہ سے بیمار ہو چکے ہیں مساجد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے وضو کا پانی تک دستیاب نہیں ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اٹھارہ گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ نے ان کے کروبار بری طرح تباہ کر کے رکھ دئے ہیں اس وقت دیہی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے بھی زائد ہے ۔شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،وزارت پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فی الفور نوٹس لیں اور عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت اپنی فوجی طاقت کے نشے میں بدمست و مغرور ہے تو حملہ کرنے کی ہمت کر کے دیکھے افواج پاک اسے ایسا منہ توڑ جواب دے گی جو اسے صدیوں یاد رہے گا ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین
شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط دفاعی صلاحیتوں سے مالا مال دنیا کا ایک بڑا ملک ہے محدود اور طویل جنگ کی دھمکیاں دینے والی مودی سرکار خام خیالی کا شکار ہے۔ اگر بھارت کو اپنی فوجی طاقت پر اتنا ہی گھمنڈ ہے تو حملہ کر کے دیکھ ہی لے ۔میری افواج پاک اسے ایسا دندان شکن جواب دیں گی کہ اس کی نسلیں بھی صدیوں تک بھلا نہ پائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی پذیری سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں داخل ہو رہا ہے مگر کچھ سیاسی جماعتیں بے جا شور و غوغا سے اس ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام بڑے ممالک مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں پاکستان کے مئوقف کے حمائتی ہیں جبکہ بھارت ہر الزام پر منہ کی کھا رہا ہے پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبہ جنوبی ایشیا کی ترقی کا حامل ہے اور متعدد ممالک اس میں اپنی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں ۔میاں نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔لیکن عوامی حمائیت سے محروم لوگوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔