شیخوپورہ: قبرستان سے خاتون کی نعش برآمد سر اور بازو دھڑ سے الگ کرکے جلا دیا گیا

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کی نواحی آبادی ٹبہ جیون پورہ قبرستان بھکھی روڈ سے ایک خاتون کی نعش ملی ہے جس کا سر اور بازو دھڑ سے الگ کرنے کے بعد اُسے جلا کر قتل کرکے وہاں پھینک دیا گیا۔

35 سالہ سدرہ کو تشدد کے بعد اس کی گردن اور بازوﺅ ں کو تن سے جُدا کرنے کے بعد اس کو جلا کر اس کی نعش کو مذکورہ قبرستان میں پھینک دیا گیا ہے، لوگوں نے نعش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔