شیخوپورہ (جیوڈیسک) صفدر آباد کے نواز کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز بچوں کے لیے خرچہ مانگنے پر نواز نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دودھ میں زہر ملا کر اپنے دو سال کے معصوم بیٹے کاشف کو پلا کر فرار ہو گیا۔
دودھ پیتے ہی کاشف کی طبیعت بگڑ گئی جسے دیکھ کر ماں نے باقی تین بچوں کو دودھ پینے سے روک دیا۔ اہل علاقہ نے بچے کو اسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کر دی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔