شیخوپورہ کی خبریں 14/10/2016

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں سے محرم الحرام کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے تمام جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے، ڈی سی او ارقم طارق اور ڈی پی او سرفراز احمدخاں ورک انتظامیہ کے ہمراہ تمام جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے جبکہ ڈی سی او کمپلیکس میں قائم کردہ کنٹرول روم میں جلوسوں کی خصوصی مانیٹرنگ بھرپور طریقے سے کی گئی۔ڈی سی اواارقم طارق نے بتایا کہ یوم عاشور پر ضلع بھر میں ماتمی جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا تھا ان تمام جلوسوں ومجالس کی سکیورٹی کے لئے پولیس، سول ڈیفینس اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے جبکہ متعلقہ انتظامی و پولیس افسران اور امن کمیٹی کے ارکان کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ارکان اسمبلی بھی اپنے علاقوں میں جلوس کے ہمراہ اور کنٹرو ل روم میں موجود رہے اس کے ساتھ ریسکو 1122 اورمحکمہ صحت کی ٹیمیں بھی فوری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے الرٹ رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس کو ضلع بھر کے عوامی نمائندوں، امن کمیٹی کے ممبران، علما ء اکرام اور منتظمین مجالس و جلوس کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس کے باعث امن وا مان برقرار رکھنے میں مدد ملی۔ انہوں نے پرامن انداز میں عشرہ محرم الحرام کے انعقاد پر انتظامیہ ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران و اہلکاروں اور علماء کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ و پولیس نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن اور ہدایات کے مطابق اقدامات کئے ، علما ء کرام کے مثبت رویہ نے ضلع میں اتحاد بین المسلمین ، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا اور ضلعی انتظامیہ تمام تر فرائض بخوبی سرانجام دینے میں کامیاب رہی۔اسی سلسلہ میںحکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق گورنمنٹ کامرس کالج میں امن، رواداری اور ہم آہنگی کے موضوع پر سیمینار بھی منعقد ہوا جس میںانتظامیہ کے ساتھ ساتھ مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے علاوہ طلبا اور جرنلسٹس کی کثیر تعداد موجود تھی ضلع بھر میں امن قائم کرنے کے س لیے ڈی سی اوارقم طارق نے ان تمام کاوشوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عمل پیرا ہو کر ارکان اسمبلی ، انتظامیہ اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے اپنی کاوشوں میں علماء کرام اور عوامی حلقوں کا بھرپور تعاون حاصل کر کے کسی بھی پر امن تقریب انعقاد یقینی بنائے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے شیخوپورہ کی عوام کا انتظامیہ سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ (دانیال منصور سے)عاشورہ محرم الحرام کے جلوس کے ساتھ کربلا کے پیاسوں کی یاد میں روٹری کلب جناح کی جانب سے ایک سبیل کا اہتمام کیا گیا جس میں روٹری کلب کی انتظامیہ بشمول صدر چوہدری ندیم کمال جلوس کے ساتھ ساتھ عزاداروں کو جوس پلاتے رہے یہ سلسلہ شام تک جاری رہا صدر روٹری کلب جناح چوہدری ندیم کمال نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام کی شہادت تمام امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے واقعہ کربلا ہمیں ایثار اور قربانی کا لازوال درس دیتا ہے ۔اس موقع پر ملک نعمان انور ، عابد سعید گجر ، چوہدری سیف ،عمیر نسیم اور دیگر ممبران روٹری کلب بھی موجود تھے۔

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura