شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے نواحی گاوں میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی، ساس اور سسر کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق نواحی گاوٴں غازی مْدوالا میں رمضان نامی شخص نے دوسری شادی کی تو اس کی بیوی ناراض ہو کر اپنے والدین کے پاس چلی گئی تھی۔
محمد رمضان اپنی بیوی کو منانے اپنے دو رشتے داروں کے ہمراہ اپنے سسرال گیا جہاں سسر بشیر احمد نے لڑکی کو ساتھ بھیجنے سے انکار کر دیا، جس پر محمد رمضان نے مشتعل ہو کر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں اسکی بیوی، ساس زھرہ بی بی اور سسر بشیر احمد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔