شیخوپورہ: بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی، 14 راکٹ لانچر برآمد

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ پولیس نے اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی، گاڑی سے چودہ راکٹ لانچر اور دس دستی بم برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

شیخوپور پولیس نے پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پولیس نے کالا شاہ کاکو موٹروے انٹر چینج پر ناکہ لگا کر اسلحے سے بھری پک اپ پکڑ لی، گاڑی سے 14 راکٹ لانچر، 10 دستی بم اور دیگر اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ پولیس نے دو ملزموں صادق اور حنیف کو حراست میں لے لیا۔ دونوں ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔