شیخوپورہ کی خبریں 28/9/2016

Power Plant

Power Plant

شیخوپورہ (دانیال منصور سے) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابی فہرستوں میں نظر ثانی اور تجدید کا کام بھر پور انداز میں ملک بھر میں جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر شیخوپورہ کی طرف سے اس مقصد کے لئے ضلع کے مختلف سرکاری مدارس میں 414 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں 20 ستمبر 2016 تا 10 اکتوبر 2016 تک انتخابی فہرستوں میں کوائف کی درستگی ،اندراج ،حذف اور تبدیلی کا کام جاری رہے گا۔اہل شیخوپورہ اپنے ووٹ کا اندراج کوائف میں درستگی ،اندراج،حذف اور تبدیلی کے لئے ان ڈسپلے سنٹرز سے رجوع کریں یہ سنٹر تعطیل کے دنوں میں بھی کھلے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابرسے) قائداعظم تھرمل پاور پراجیکٹ 40 دن بعد بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گایہاں بنائی جانے والی بجلی اب تک کی سستی ترین ہو گی جبکہ بجلی بنانے والی ایک ٹربائن اور جنریٹر موقع پر پہنچ چکے ہیں جن کی انسٹالیشن کا کام جاری ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار قائداعظم تھرمل پاور پراجیکٹ احد چیمہ نے اسلام آباد سے آئے ہوئے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اسلام آباد سے آئے ہوئے صحافیوں کا خصوصی دورہ پنجاب کا شیخوپورہ میں تیسرا پرائو تھا اس سے قبل صحافیوں کو بہاولپور اور ساہیوال میں لگائے جانے والے پراجیکٹ کا بھی دورہ کروایا گیا۔ دارلخلافہ سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافیوں کا دورہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن ،انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ترتیب دیا گیا ۔ دو روزہ دورے کے دوران سینیئر صحافی حضرات کو پاور پراجیکٹ پر لے جا کر مکمل بریفنگ دی گئی جس دوران انہوں نے حکومت کی طرف سے کئے جانے والے انرجی سیکٹرکے کاموں پر سوالات بھی کئے ۔دورے کے دوران صحافیوں نے انرجی سیکٹر میں ہونے والے مختلف منصوبوں پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور بھکھی پاور پراجیکٹ کے انتظامات اور کام کے معیار کو بے حد سراہا۔ ان کاکہنا تھا کہ دارلخلافہ میں موجود ہونے کے باوجود ہم نے یہاں جو دیکھا وہ ہماری امید سے بالا تر تھا اور پاور براجیکٹس کا دورہ کرنے کے بعد یہ محسوس ہوتا کہ پاکستان واقعی ترقی کے راستوں پر ہے اور جلد ہی اندھیروں کے بادل وطن عزیز سے ہٹ جائیں گے۔

Power Plant

Power Plant