شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ہاؤسنگ کالونی میں ایک شخص کے گھر کا بل 20 ہزار روپے آیا تو بل دیکھ کر اسے دل کا دورہ پڑ گیا۔
جسے فوری طور پر ہسپتال داخل کروایا گیا جبکہ ایک چرواہے نے 7 ہزار روپے بل اپنی بکری بیچ کرادا کیا ،علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں واپڈا ملازمین کی جانب سے بل میں کمی کیلئے رشوت لینے کی اطلاعات بھی مو صول ہو ئی ہیں۔