شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دِن 8 اکتوبر کومدِنظر رکھتے ہوئے ضلع کونسل ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس میں ضلع بھر سے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ اس موقع پر عوام میں قدرتی آفات کی صورت میں بچائو کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی جس میں ریسکیو1122 کی ٹیم سربراہی کرے گی ۔ قومی دِن کے حوالے سے تقریب کے اہتمام کے لئے ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس کی سربراہی اے ڈی سی رائو ریاض نے کی جبکہ شرکاء میں ای ڈی او ایجوکیشن عبدالمتین ، ڈی او انفارمیشن پون سنگھ اروڑا، ڈی او سول ڈیفنس محمد اصغر، ڈی او کالجز، ٹی ایم او فدافتخارمیر شامل تھے ۔ تقریب کا ایتمام 10 بجے ضلع کونسل ہال میں کیا جائے گا۔ اے ڈی سی رائو ریاض نے عوام کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے بچائو کے لئے بے حد ضروری ہے کہ ہم بچائو کی تدابیر خود بھی سیکھیں اور بچوں کو بھی سکھائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) زراعت میں ترقی ملک میں خوشحالی کی ضمانت ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور زمینداروں ،کاشتکاروںکو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہارڈی سی او ارقم طارق نے محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ کو زمینداروں کی معاونت بذریعہ جدید زرعی توسیع پراجیکٹ موٹر سائیکل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او ایگریکلچرمشکور احمد،ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت منیر احمد کے علاوہ متعلقہ افسران اور علاقہ بھر سے کسانوں اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی سی او ارقم طارق نے 56ہنڈا موٹرسائیکل محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف میں تقسیم کئے اس موقع پر ڈی سی او ارقم طارق نے کہا کہ موٹر سائکل کی فراہمی کی وجہ سے عملہ زراعت کی کاردگردگی میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا اور مجھے امید ہے کہ محکمہ زراعت کا عملہ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے کام کر کے زمینداروں کی رہنمائی کرے گا جس سے ملکی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا ۔ای ڈی او ایگریکلچر مشکور احمد نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے زراعت ترقی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت زراعت کے فروغ اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے بھر پور سبسڈی دے رہی ہے تاکہ کسان اور کاشتکاربھر پور استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے زیر اہتمام چلنے والے منصو بہ جات (1) زرعی آلات کی فراہمی (2)بیمار یوںسے پاک بیج گندم کی فراہمی (3)مٹی کے نمونہ جات کا تجربہ (4) سبزیو ں کی زیادہ پیداوار کا منصوبہ اور زیادہ دالیں اگانے کے منصوبے کے متعلق زمینداروں کو بتایا ۔ ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت منیر احمد نے بتایا کہ محکمہ زراعت کا عملہ دن رات کا شتکاروں کے لیے کا م کر رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخوپورہ(دانیال منصور سے )کھاریانوالہ سب ڈویژن لیسکو واپڈہ کے ایس ڈی او نعیم احسن کنگرہ جو کہ ایک فرض شناس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے کام کو بڑی تندہی سے سر انجام دینے کے قائل ہیں شیخوپورہ واپڈہ کی سب سے بڑی سب ڈویژن کو ہینڈل کر رہے ہیں جس میں کم و بیش چھتیس ہزار کنزیومر شامل ہیں ان کی شکایات کے ازالے کے لئے وہ دن رات پوری لگن کے ساتھ مصروف عمل ہیں مگر لیسکو کے اعلی افسران کو ناجانے کیا سوجھی کے خانقاہ ڈوگران سب ڈویژن کا اضافی چارج بھی نعیم احسن کنگرہ کے کندھوں پر ڈال دیا گیا حالانکہ وہ پہلے ہی سے ایک بڑی سب ڈویژن کے امور کو نمٹا رہے ہیں کتنی لمبی تھکا دینے والی ذمہ داری ان پر ڈالنے کی بجائے اگر حکام لیسکو فاروق آباد سب ڈویژن کے ایس ڈی او کو یہ ذمہ داری تفویض کر دیتے تو کیا مذائقہ تھا ۔ شیخوپورہ سے ایک گھنٹے کی مسافت طے کر کے اگر نعیم احسن خانقاة ڈوگراں جاتے ہیں یا ایک دو دن وہاں بیٹھتے ہیں تو کھاریانوالہ سب ڈویژن کے امور کتنے متاثر ہوتے ہیں یہ کیوں نہیں سوچا گیا جبکہ فاروق آباد سے خانقاہ ڈوگراں کی مسافت صرف بیس منٹ کی ہے ۔اگر یہی ذمہ داری فاروق آباد سب ڈویژن کے ایس ڈی او یا صفدر آباد کے ایس ڈی او پر ڈال دی جاتی تو حرج ہی کیا تھا شیخوپورہ کے عوام کی لیسکو حکام سے اپیل ہے کہ نعیم احسن کنگرہ سے خانقاہ ڈوگراں کی اضافی ذمہ داری کا چارج واپس لے کر فاروق آباد یا صفدر آباد کے ایس ڈی او دے دی جائے اور ان کو اپنی بہت بڑی سب ڈویژن کے امور مزید بہتر دیکھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔