شیخوپورہ کی خبریں 20/9/2016

Sheikhupura News

Sheikhupura News

شیخوپورہ (بیورورپورٹ ) محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ضلع شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور عزاداروں کی سہولیات کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق نے محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز،ڈی او سی محبوب عالم، اے سی شیخوپورہ شبیر حسین بٹ ، اے سی صفدر آبادمحمد ارشد، اے سی فیروز والا رانا شکیل اسلم، ڈی ڈی او ایچ آر ایم خرم شہزادبھٹی، ڈی او سول ڈیفنس محمد اصغر،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرسیدہ زاہدہ سرور ،ٹی ایم او ز کے علاوہ سیکیورٹی کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او ارقم طارق نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین کا واقعہ شہادت پیغام انسانیت کا درس دیتا ہے انہوں نے ہمیشہ امن ،سلامتی ،اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے اس لئے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کے اس پیغام پر عمل کریں تاکہ باہمی نفرتوں اورکدورتوں کا خاتمہ ہو سکے ۔ڈی سی او نے تمام تحصیلوں کے ٹی ایم او زکو ہدایات کیں کہ جلوس کے روٹس پر پیج ورک، صفائی کے انتظامات،ٹف ٹائلزکی تنصیب،مین ہولز کی صفائی، وال چاکنگ کے خاتمہ،لائٹس اور جنریٹرز کی فراہمی سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی او نے ریسکیو1122 افسران کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کیں ۔محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ادارے ،پولیس اور سول ڈیفنس کے رضا کاروں کے دستے جلوسوں کے آگے اور پیچھے مامور رہیں گے۔ڈی سی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران ڈی سی او آفس اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کئے جائیں جو کہ یکم محرم الحرام سے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر فنکشنل ہو جائیں گے۔۔ڈی سی اوارقم طارق نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوںمیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملہ الرٹ رہے گا۔اس موقع پر ڈی سی او نے ڈی ایس پی ٹریفک کوجلوس کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔تمام پرنٹنگ پریسوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے کسی بھی قسم کی شر انگیز لٹریچر کی چھپائی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خاں ورک نے کہا کہ ضلعی پولیس محر م الحرام کے دوران اپنے فرائض مکمل ذمہ داری اور غیر جانبداری سے سر انجام دے گی تاہم انہوں نے واضع کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے کہا کہ وہ مقررہ اوقات اور روٹس کی پابندی کو یقینی بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ (دانیال منصور سے ) شہریوں کو تفریحی پروگرام دینا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ارقم طارق نے آج ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں 14اگست کے حوالے سے صوفی نائیٹ پروگرام کے کامیاب انعقاد ہونے پر ضلعی افسران کو شیلڈز تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈی او سی محبوب عالم ،ڈی او لیبرچوہدری محمد نعیم،مینجر وارث شاہ کمپلیکس احسان المالک ،اختر رسول جنجوعہ دیگرمتعلقہ افسران شرکت کی۔ ڈی سی او ارقم طارق نے کہا کہ ایسے پروگرام ضلعی حکومت کرواتی رہے گی تاکہ لوگوں کو آپس میں مل جل کر بیٹھنے کا موقع فراہم ہو۔

Sheikhupura News

Sheikhupura News