شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ بلڈنگز میں معذور افراد کے لئے ریمپ بنائے جائیں تا کہ وہ اپنے اپنے مطالبات باآسانی سے افسران کو پیش کر سکیں اور معذور افراد کے لئے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں بھرتی کوٹہ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ میں کرائے کی مد میں رعایت دی جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈی او سی محبوب عالم نے معذور افراد کی بحالی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ڈی او ایچ آر ایم خرم شہزاد بھٹی ،ڈی او انفارمیشن پون سنگھ اڑورا،ڈی او سوشل ویلفئیر محمد حنیف گجر،فوکل سپیشل ایجوکیشن طاہر غازی،میڈیکل سوشل آفیسر عبدالمنان ساہی،نمائندہ خصوصی افرادرضوان بٹ،عمر دراز ڈوگر،کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لئے مختص کوٹہ گورنمنٹ کی طرف سے دیا گیا ہے اس پر بھرتی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ملازمت کے اشتہارات کو ان لوگوں تک پہنچانے سے ہی اس مقصد کو پورا کیا جا سکتا ہے جس کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ سپیشل سٹوڈنٹس کی ہائر ایجوکیشن کے لئے ہر شعبے میں کم ازکم ایک سیٹ ہونا ضروری ہے اور ایسے بچے جو سپیشل ایجوکیشن کے سکول تک ابھی رسائی حاصل نہیں کرسکے ان کے لئے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس کے ذریعے سروے کروایا جائے گا تا کہ جہاں ضرورت ہو ایسے بچوں کو تعلیم کی سہولت دی جاسکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گذشتہ بھرتی کے د وران درجہ اول سے چہارم تک تین فیصد مختص کوٹہ کا مکمل خیال رکھا گیا اور میرٹ پر بھرتیاں کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجا ب کے نوٹیفیکشن مورخہ25.07.2016کے مطابق حکومت پنجاب نے غیر ہنر مند اور ہنر مند کارکنان کی کم از کم اجرت میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ یکم جولائی2016سے نافذ العمل ہو گا ۔جس میں تمام صنعتی و تجارتی ادارجات غیر ہنر مند کارکن کو کم از کم اجرت14000/-روپے ماہوار دیں گیاور باقی تمام فوائد کا تعین بھی موجودہ کم از کم اجرت کے مطابق ہو گا۔ نیز بھٹہ خشت پر پوری اجرت ادا کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ جو کہ کم از کم اجرت 1036/-روپے فی ہزار اینٹ ہے ۔ڈی سی او ارقم طارق نے ضلع بھر میں تمام صنعتی و تجارتی اداروں اور بھٹہ خشت کو مذکورہ نوٹیفیکشن پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کارکنان کو مذکورہ سہولت بہم پہنچائی جا سکے ۔شکایت کی صوت میں ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر کے دفترسے رابطہ کیا جا سکتا ہے جو کہ ملک انور علی روڈ شیخوپورہ پر واقع ہے
شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے)میلہ مریم آ با د پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، دور دراز سے آنے والے زائرین کی حفاظت کے لئے کوئی کثر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ارقم طارق نے ڈی پی او سرفراز خاں ورک کے ہمراہ ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں میلہ مریم آباد کی سیکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے سی صفدرآباد محمد ارشد،ڈی ڈی او ایم آر یم خرم شہزاد بھٹی ۔ای ڈی او ہیلتھ سیدہ زاہدہ سرور،سیکرٹری آر ٹی مزمل الیاس،ڈی او روڈ، ڈی او سول ڈیفنس، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122محمد اعظم بھٹی کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ آئین پاکستان اور قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق اقلیتوں کو بھی وہ تمام حقوق حاصل ہیںجو کسی بھی مسلمان شہر ی کو میسر ہیں ۔میلہ مریم آباد میں باہر سے آنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔دہشت گردی کے حالیہ واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ اگر کسی شہر ی کو مشکوک افراد نظر آئیں تو ضلعی انتظامیہ کوفوری آگاہ کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے )گذشتہ رات بلڈنگ گرنے سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کی ہلاکت پر ایکشن لیتے ہوئے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج جبکہ دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی سی او ارقم طارق کی خصوصی ہدایت پر اے سی فیروز والہ رانا شکیل اسلم رات گئے چار بجے تک موقع پر موجود رہے ملبے پر دبے جاں بحق ہونے والے دو افراد کو شور کوٹ پہنچا دیا گیا جبکہ فیکٹر ی بلڈنگ کے مالک کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔اے سی فیروز والہ نے بتایا کہ فیکٹری کی بلڈنگ میں غیر قانونی طور پر بغیر اجازت اور نقشہ ایک تہہ خانہ تعمیر کیا جا رہا تھا جس کے دوران حادثہ پیش آیا۔ بغیر منظوری غیر قانونی بیسمنٹ تعمیر انسانی جانوں کے ضائع کا سبب بنا لہذا قانونی کارر وائی کرتے ہوئے دو افراد سپر وائزر اور ایڈمن آفیسر کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ڈی سی او ارقم طارق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر کی مکمل پیروی کی ہدایت جاری کر دی جبکہ عمل نہ کرنے والوں خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے گی۔