شیخوپورہ: گھر میں سلنڈر پھٹ گیا، ساس، بہو اور بچہ زخمی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جھلس گئے، پولیس کے مطابق خانقاہ ڈوگراں کے ایک مکان میں اہل خانہ بیٹھے تھے کہ اچانک سلنڈر پھٹ گیا جس سے ساس، بہو اور بچہ جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق گیس بندش کے باعث متاثرہ افراد گھریلو سلنڈر استعمال کر رہے تھے،، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔