شیخوپورہ میں مکان کی چھت گر گئی، ماں اور 2 بچے جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے نواحی گاؤں مدوالہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے باعث ماں اور دو بچے جاں ہو گئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق گرنے والی مکان کی چھت بوسیدہ تھی جہاں ایک محنت کش مشتاق نامی شخص کی بیوی اور بچے سو رہے تھے کہ اچانک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 سالہ حسنین، 9 سالہ رمشا اور 40 سالہ والدہ نازیہ جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ گھر کا سربراہ مشتاق اس وقت گھر سے باہر تھا۔اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے تلے سے نکالا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا۔