شیخوپورہ: مکان کی دیوار گرنے سے تین افراد جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخو پورہ میں مکان کی دیوار گرنے سے باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

آرائیا نوالا میں محنت کش حافظ محمد توحید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کھانا کھانے میں مصروف تھا۔ اچانک مکان کی دیوار گرنے سے سارا مکان زمین بوس ہو گیا۔

دیوار کے ملبہ تلے حافظ توحید اسکی بیوی عنبرین، بیٹی امینہ اور ہمسایہ خاتون منیبہ دب گئے۔ جنہیں ریسکیو 1122 اور اہل محلہ نے ملبے کے نیچے سے نکالا تو دو افراد جاں بحق ہو چکے تھے۔ اور دو شدید زخمی تھے۔

جنہیں تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ جبکہ زخمی خاتون عنبرین کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔