شیخوپورہ (جیوڈیسیک) آئی جی آفس کے اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لینے پر گرفتار کر لیا گیا۔ فاروق آباد کے محمد دین نے اینٹی کرپشن پولیس کو درخواست دی۔
کہ آئی جی آفس کا اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد یوسف پولیس میں بھرتی کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت مانگ رہا ہے۔ اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مار کر محمد یوسف اور اس کے نائب قاصد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ دونوں کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔