وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) شیخوپورہ سے امام بری مزار اسلام آباد حاضری دینے والے 22 سائیکل سواروں کا قافلہ وزیرآباد پہنچ گیا۔
سائیکل سوار قافلہ کے صدر 50 سالہ محمد اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ گزشتہ 30 سالوں سے ساتھیوں سمیت امام بری مزار پر حاضری دیتے اور راستہ میں آنے والے بزرگوں کے مزاروں پر حاضری دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اولیاء اﷲ کی درگاہوں پر حاضری سے انہیں سکون ملتا ہے جبکہ آج کے پرہنگم دور میں جبکہ نقل وحمل کے تیز ترین ذرائع موجود ہیں سائیکل پر حاضری دینا ان کی بزرگوں سے عقیدت کااظہار ہے۔ محمد اقبال اور ساتھیوں نے بتایا کہ رستہ میں انہیں مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے مگر وہ اپنی محبت اور عقیدت میں کسی بھی پریشانی کو خاطر میں نہیں لاتے۔