شیخوپورہ : مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ(جیوڈیسک)شیخوپورہ میں مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ سولہ شدید جھلس گئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حافظ آباد سے شیخوپورہ آنے والی مسافر وین کو حادثہ منڈی جبھراں کے نزدیک پیش آیا جس سے ایک خاتون اور کمسن بچہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچے نے اسپتال میں دم توڑا۔ سولہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہد کے مطابق ویگن کے ڈرائیور نے پٹرول کی گیلن بھی گیس سلنڈر کے ساتھ فکس کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے آگ نے زور پکڑ لیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔