شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) تھانہ ہائوسنگ کالونی کی پولیس کی جار ہانہ کارکردگی متاثرہ افراد کی دی جا نے والی درخواست کا مواقف ہی تبدیل کر ڈالا۔ ثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ملزمان رات کی تاریخی میں دیواریں اور چھتوں کو پھلانگ کر ذبردستی میرے گھر میںگھس آئینے ہمارے اوپر اسلحہ تان کر ہوائی فائرنگ کرکے ہمیں ہراساں کیا اور ڈنڈوں ، سوٹوں ، مکوں سے ہمیں ذودوکوب کیا ،شور سن کر اہل محلہ کے پہنچنے پر یہ لوگ اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے،گالی گلوچ اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے متاثرہ خاندان کی SHO ہائوسنگ کالونی او رDPO شیخوپورہ سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور وقوعہ ہذا کو درخواست کے مطابق درست کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزادی جائے۔تفصیلات کے مطابق، تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ ندیم کوٹ کے رہائشی بابر مسیح اور اس کے خاندان کا صحافیوں کے سامنے پولیس کاروائی کے خلاف شدید احتجاج ، متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ 4 مئی کی رات تقریبا 1 بجے کے قریب رستم مسیح، اشرف، وچھو پسران بشیر معہ 12 نامعلوم آدمی میری بہو کو اغوا کرنے کی نیت سے دیواریں اور چھتوں کو پھلانگ کر ذبردستی میرے گھر میںگھس آئے ہمارے اوپر اسلحہ تان کر ہوائی فائرنگ کرکے ہمیں ہراساں کیا اور ڈنڈوں ، سوٹوں ، مکوں سے ہمیں ذودوکوب کیا ،شور سن کر اہل محلہ کے پہنچنے پر یہ لوگ اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے،گالی گلوچ اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ،متاثرہ خاندان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وقوعہ اورFIR میں تضاد ہے جو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے جبکہ تھانہ ہائوسنگ کالونی کو دی جانے والی درخواست کا موقف کچھ اور ہے جبکہFIR کا متن کچھ اور ،متاثرہ خاندان کی SHO ہائوسنگ کالونی او رDPO شیخوپورہ سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور وقوعہ ہذا کو درخواست کے مطابق درست کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزادی جائے۔ ْْْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) این جی اوز پیف نے سر کار سے گود لیے ہوئے سکولوں میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کو موسم گرما کی تعطیلات تک بھی کتابوں کی فراہمی نہ کی اور تعلیم سے بھی محروم رکھا۔ گورنمنٹ آف پنجاب نے تعلیمی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری سکول پیف کو گود دے دیئے تا کہ چیک اینڈ بیلنس کی وجہ سے تعلیمی زبوں حالی ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکے پیف نے یہ گود لئے ہوئے سکول مختلف آیائوں (این جی اوز )کے حوالے کر دئے تاکہ وہ ان سکولوں کی دیکھ ریکھ کر سکیں مگر ایسا کرنے سے ترقی کی بجائے تنزلی ان لے پالک سکولوں کا مقدر ٹھہری ماہ مارچ میں نئی کلاسوں کا آغاز ہوا تو بچے کتابوں کی عدم دستیابی سے اپنی پڑھائی سے بھی گئے مختلف سکولوں میں سروے کے دوران یہ عقدہ کھلا کہ گرمیوں کی چھٹیاں ہوچکی ہیں اور بچے تاحال کتابوں سے محروم ہی چلے آرہے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال نواحی گائوں چھاپہ مینارہ کا ایلیمنٹری سکول ہے ۔جہاں بچے کتابیں نہ ہونے کی وجہ سے آپس میں لڑائی جھگڑے اور کھیل کود میں وقت ضائع کرتے کرتے گرمیوں کی چھٹیوں تک آن پہنچے ہیں والدین کے احتجاج کے بعد جب میڈیا کی ٹیم متعلقہ سکول پہنچی تو ہیڈ مسٹرس نے صاف صاف کہہ دیا کہ ہم مجبور ہیں جب ہمیں کتابیں ملیں گی ہی نہیں تو ہم پڑھائیں کیسے ویسے ہم اپنے طور پر تختہ سیاہ کی مدد سے ہی بچوں کو لیکچر نوٹ کروا دیتے ہیں ہیڈ مسٹرس نے میڈیا والوں کو کہا کہ ہمارے سکولوں کے انچارج شیخوپورہ میں کاشف صاحب ہیں آپ ان سے پوچھیں کہ کتابیں کیوں نہیں دی گئیں بچوں کو ؟پاک میڈیا گروپ جس میں دانیال منصور ،رانا ایوب ،حاجی رئوف اور ڈاکٹر ایم ایچ بابر شامل تھے نے جب کاشف سے رابطہ کیا تو وہ یوں گویا ہوئے کہ شیخوپورہ میں میرے انڈر بارہ سکول ہیں سب سکولوں کو کتابیں پہنچا دی گئی ہیں کیونکہ میرے زیر انتظام صرف ایک ہی ایلیمنتری سکول ہے جس کی چھٹی ساتویں اور آٹھویں کی کتابیں ہمیں پیف نے ہی نہیں دیں تو ہم کیسے ان بچوں کو کتابیں فراہم کر سکتے ہیں باقی پرائمری تک تمام کتابیں دے دی گئی ہیں ۔ مگر حقیقت اس کے بالکل بر عکس ہے دوسری جماعت سے لیکر پانچویں جماعت تک بھی کافی سے زیادہ بچے کتابوں اسے محروم ہیں جب اس بارے میں کاشف سے پوچھا گیا تو وہ کہنے لگا کہ دیکھیں جی میں مانتا ہوں کہ سارے بچوں کو نئی کتابیں فراہم نہیں کی جاسکیں اس کے باوجود ہم نے کچھ بچوں کو پرانی کتابیں دے دیں ہیں تا کہ ان کی پڑ ھائی متاثر نہ ہو لوگوں نے تو ایسے ہی نئی کتابوں کا ایشو بنا رکھا ہے ۔ہمیں پیف کتابیں بہم پہنچائے گی تو ہم لوگوں کو ڈیلیور کر دیں گے نئی کتابیں ہمیں خود نہیں ملی ہیں تو ہم کیسے دے سکتے ہیں بلکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب بازار سے خرید کر بچوں کو کتابیں پہنچا دیں گے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بچوں کو کتابیں کیا چھٹیوں میں یہ گھر گھر جا کر دیں گے ؟کاشف نے مزید کہا کہ ہمیں کتابیں ملی ہی نہیں ہیں جو ملی تھیں وہ دے چکے آپ لاہور میں پیف کے مینیجر سے بات کر کے تصدیق کر سکتے ہیں جب پیف کے مینجر علی بخاری سے پوچھا گیا کہ بچوں کو کتابیں ابھی تک کیوں نہیں مل سکیں تو وہ کہنے لگے کہ جہاں تک میرے علم میں ہے صرف آٹھ دس بچے ہی رہ گئے ہیں باقی تمام کو دے دی گئی ہیں ۔ والدین کا کہنا یہی ہے کہ صرف الفاظ کی جادوگری سے یہ کتابیں پوری بھی کر چکے ہیں اگر انکے اپنے بچے یا حکمرانوں کی اپنی اولاد ان سکولوں میں پڑھ رہی ہوتی تب کبھی بھی یہ صورتحال نہ ہوتی یہ بڑے لوگ چاہتے ہی نہیں کہ کسی مزدور یا غریب کا بچہ پرھ لکھ سکے یہ کیا خاک ترقی کرنے دیں گے غریب ، مزدور کو ان بڑے لوگوں کی ترقی فقط یہ ہے کہ صرف انہی کے بچے آگے آتے رہیں اور یہی لوگ مسلط رہیں خواہ وہ کوئی بھی بڑا آدمی ہو اگر یہ تعلیمی ترقی کے خواہاں ہوتے تو سرکاری سکولوں کو این جی اوز کے دارالامان میں کبھی داخل نہ کرواتے ۔خدارا ہمارے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے اور فوری طور پر کتابیں فراہم کرتے ہوئے بچوں کے تعلیمی تسلسل کو قائم کیا جائے اور اب تک کتابیں فراہم نہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخوپورہ(ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے)نیشنل ایکشن پلان کے تحت شیخوپورہ پولیس نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کی حدود میں چھاپے مار کر 15غیر ملکیوں سمیت 1500ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 3کلاشنکوف، 51بندوقیں،درجنوں پسٹل ، دو درجن رائفلیں، ہزاروں گولیاں ، کاربین کے علاوہ 100کلو چرس ،2500سے زائد شراب کی ولائیتی جعلی برانڈ کی بوتلیں، شراب کشید کرنے والی 2چالوں بھٹیاں،ہزاروں لیٹر لائن اور لاکھوں روپے کے قیمتی گھریلو سامان برآمد کر لیا جب کہ چار خطرناک ڈکیت گینگ کے چار سرغنوں یاسین عرف لتری ڈکیت گینگ، شہباز عرف بشارتی ڈکیت گینگ، اعجاز عرف ججی ڈکیت گینگ، سکندر عرف سکندری ڈکیت گینگ کے 15ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے بھی مال مسروقہ ناجائز اسلحہ ،نقدی ،ٹریکٹر، آٹو رکشہ ،موبائل فون، موٹر سائیکلیں،اور گولیاں برآمد کر لی۔ یہ بات ڈی پی او سرفراز خان ورک نے ایس پی انوسٹی گیشن مسعود رضا، ایڈیشنل ایس پی شہباز الہی ، ڈی ایس پی سٹی خالد محمود گجر ، ڈی ایس پی صدر علی اختر انصاری،ڈی ایس پی لیگل احسان الہی وٹو،ڈی ایس پی ٹریفک اعظم بسرائ، ڈی ایس پی فیروزوالہ آصف زمان ، ڈی ایس پی مریدکے نواز سیال ،ڈی ایس پی صفدرآباد جمیل احمد،ایس ایچ اوز عامر محبوب وینس، شاہد رفیق، محمد لطیف گجر، حاجی افتخار احمد بھٹی، خرم ڈوگر، سید وجیہ الحسن شاہ، رب نواز، سلیم اختر نیازی،رانا محمد اعظم، حاجی محمد اکرم کمبوہ،PROواجد عباس، غضنفر علی اُپل،انچارج سیکیورٹی میاں منظور احمد،PSOمرتضیٰ ڈوگرکے ہمراہ میڈیا کو بتائی ۔سرفراز خاں ورک نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان اشتہاری،خطر ناک ڈکیت گینگ اور جرائم پیشہ افراد نے ابتدائی تفتیش میں بڑی بڑی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ شیخوپورہ پولیس جرائم کی بیخ کنی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری ایمانداری سے ڈیوٹی دے کر عوام میں پولیس کے مورال کو مزید بلند کریںجبکہ خطر ناک ڈکیت گینگز، اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپنی جان کی پراوہ نہ کر کے ڈیوٹی سرا نجام دینے والوں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقدس رمضان المبارک میں مساجد ، امام بارگاہوں، اور روزہ افطار کروانے والی جگہوں پر پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔اور اخترام رمضان آرڈینینس کے مطابق روزہ خوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات کار میں غفلت لاپرواہی اور کوتاہی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی تاہم پولیس لائن میں پولیس میس پر ملازمین کو باوقار طریقہ سے سحری اور افطاری کا بندو بست کیا گیا ہے اورمیری کوشش ہو گی کہ میں وقتا فوقتا میںپولیس لائن میں ملازمین کے ہمراہ میس میں افطاری کروں گااور پہلا روزہ ہر صورت میں پولیس لائن میں افطار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بازاروں رمضان بازاروں، شاپنگ سنٹروں ، اور بس ویگن اڈوںپر خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں اور ان پر CCTVکیمرے لگا کر سیکیورٹی اقدامات کو مانیٹرنگ کیا جائے گا۔ رمضان المبارک میں کسی بھی جگہ میں ناخوشگوار واقع کی اطلاع دینے کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے فوری اطلاع کے لیے 056-9200101-2-3پر رابطہ کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ 15اور وائرلیس کنٹرول 056-9200110پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخوپورہ(ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی دیہی خواتین کی بہبود کے سلسلے میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غو ث پا شا کا مو یشی منڈی کا دورہ ۔ حکومت پنجاب کی جا نب سے معذور خواتین میں 44گائے، بھینسیں جن میں ضلع شیخو پورہ 34اورضلع ننکانہ صاحب کی 10معذور خواتین میں مفت گائے اور بھینسیں بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کی گئیں ۔ تقریب میں ایم پی اے سجاد حسین گجر، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاشق حسین ڈوگر ، ڈپٹی سیکرٹری عرفان خالد ، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر قربان حسین ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سیالکوٹ ڈاکٹر خلیل احمد ،ڈپٹی سیکرٹر ی ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر ، ضلعی چیئرمین رانا عتیق احمد انور ، ڈی او لا ئیوسٹاک ڈاکٹر محمد سبطین کے علاوہ خواتین و حضرات کثیر تعداد بھی اس مو قع پر مو جود تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پا شا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کی جانب سے صو بہ بھر میں خواتین کی فلاح و بہبود کے مختلف شعبہ جات کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں پنجاب بھر کی معذور خواتین کیلئے دودھ دینے والی گائے اور بھینسیں مفت تقسیم کی جارہی ہیں تا کہ معاشرے میں معذور ی ان کے آگے آڑھے نہ آ سکے اور وہ اپنے گھر کا چو لہا جلا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوش سے صوبہ بھر میں خواتین کو بلا سود قرض فراہم کئے جا رہے ہیں تا کہ خواتین قرض لے کر اپنا چھوٹا کاروبار شروع کر سکیں اوراپنی اور اپنے گھر کی کفالت کر سکیں ۔ آخر میں صوبائی وزیر نے محکمہ لائیو سٹاک کی تحصیل کی سطح پر MVD میں 15گاڑیوں کی چابیاں بھی تقسیم کیں اور محکمہ کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ بھی کیا اور معذور خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے مفت گائے اور بھینسیں بھی تقسیم کیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے گائوں کی سطح پرتربیتی پروگرام جس میں 45ہزار مردو خواتین کو بطور لائیو سٹاک مدد گار ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے ۔حکومت پنجاب لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے انقلابی قدم اٹھا رہی ہے ۔ تا کہ ملک میں دودھ ، گوشت ، انڈے اور دیگر ضرویات زندگی کی کمی کو پورا کیا جا سکے ملک میں عوام الناس کو خوشحال کیا جا سکے ،خو شحا ل لائیو سٹاک ،خوشحال پنجاب ، خو شحال پاکستان کی بنیاد لائیو سٹاک کی ترقی سے ہی ممکن ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخوپورہ(دانیال منصور سے )پاکستان تحریک انصاف تاجر ونگ کے نائب صدر رائے محمد افضل کھرل نے کہا ہے کہ عالمی عدالت اِنصاف میں انصاف نہیں اِنصاف کاپوسٹ مارٹم ہوتاہے۔اِنصاف کی نیلامی اوربدنامی کوعالمی عدالت اِنصاف کانام دے دیاگیا۔اگرمقتدرقوتیں انصاف کریں تودنیادس روز میں امن وآشتی کاگہوارہ بن جائے ۔عالمی ضمیر کو دنیا سے تشدد ختم کرنے کیلئے تعصب کی عینک اتارناہوگی۔محض تعصب کی بنیادپر اِسلام سے انتقام لیا جبکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کاقتل عام کیاجارہا ہے ۔اگرنام نہادعالمی عدالت انصاف نے انسانیت کے قاتل اورامن دشمن کلبھوشن یادیو کوریلیف دیاتواس کی اپنی ساکھ پوری طرح راکھ کاڈھیربن جائے گی اورانسانوں کاانصاف پرسے اعتماد اٹھ جائے گا۔عالمی عدالت انصاف میں نظریہ ضرورت رائج ہے،مقتدرقوتوں کوسچائی تک رسائی یقینی بناناہوگی۔عالمی عدالت انصاف میں بیٹھے منصف اگر زندہ ضمیر ہیں تو بھارت اوربالخصوص جموں وکشمیر سمیت برما ،فلسطین اورشام میں مسلمان بدترین بربریت کا نشانہ کیوں بن رہے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت نے پاکستا ن میں زندگی اور زراعت کوشدیدخطرات سے دوچارکردیامگر ہماری دہائی کے باوجود عالمی عدالت انصاف میں براجمان ججوں اورعالمی ضمیر کی بند آنکھیں نہیں کھلیں ۔بھارت کاپاکستان کے پانی پرناجائزقبضہ اورکشمیریوں کاقتل عام جنوبی ایشیاء کو ایٹمی جنگ میں جھونک سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مہذب ملک جوامن وآشتی کے خواہاں ہیں وہ بھارتی بربریت کی دوٹوک مذمت کریں اورسچائی کی بنیادپرپاکستان کابھرپورساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو ایک بے رحم دہشت گرد کی حیثیت سے پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلتا رہا ہے لہٰذاء وہ قابل رحم نہیں ہوسکتا،حکومت پاکستان مزید انتظارکئے بغیر قاتل کوتختہ دارپرلٹکادے ۔عالمی عدالت انصاف ایک جانبدار اورمتعصب ادارہ ہے ،پاکستانیوں نے کسی دورمیں اس پراظہاراعتمادنہیں کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخوپورہ(دانیال منصور سے)جماعت اسلامی کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا ہے کہ ماہ رمضان ہمارے لئے رحمتیں اور برکتیں لے کر آرہا ہے جس میں ہر نیکی کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہم اپنے معاشرے کو امن وا امان کا گہوارہ بنا سکتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں میڈیا کے نمائندوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ رسول اللہ ۖ کی ذات گرامی ہر مسلمان کیلئے نمونہ حیات ہے عشق مصطفی کے بغیر کوئی بھی مومن دنیا و آخرت کی منازل کامیابی سے طے نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم اپنی زندگی سنت رسول ۖ کے مطابق استوار کر لیں تو دنیا و آخرت کی کی کامیابیاں اور کامرانیاں ہمارا مقدر بن سکتی ہیں آج مسلمانوں کی محکومی وغلامی زوال اور پستی کی بنیادی وجہ آپ ۖکی تعلیمات سے ردگردانی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سیرت طیبہ کی پیروی سے فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے اگر ہم نبی پاک ۖ کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کریں تو دنیا و آ خرت میں ہم کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخوپورہ(دانیال منصور سے)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ورانا محمد عمران فرام ٹبی ہمبو نے کہا ہے کہ عوام میں اپنے حقوق کاشعور بیدار ہونا عمران خان کی تاریخی کامیابی ہے اور یہی نئے پاکستان کی بنیاد ہے ،وزارت داخلہ کے نائب قاصد کی خود کشی کے واقعہ نے حکومت کے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کے دعوئوں کا پردہ چاک کر دیا ہے ،پانامہ زدہ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں عوام کے ہاتھوں ان کے کڑے احتساب کا وقت قریب آ پہنچا ہے ، انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے ناکامیوں کے اپنے ہی تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ۔ پنجاب حکومت گزشتہ نو سالوں سے مختلف ممالک سے صرف ایم او یوز کرنے میںلگی ہوئی ہے اور کسی بھی منصوبے کا زمین پر کوئی نام و نشان نہیں۔ جن کی کرپشن کے پوری دنیا میں چرچے ہیں ان حکمرانوں کے منہ سے یہ باتیں کہ سرمایہ کار آئیں ان سے کوئی رشوت نہیں مانگے گاانتہائی مضحکہ خیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے مستقبل کو تاریکی سے نکالنے کی جدوجہد کر رہے ہیں اور عوام میں اپنے حقوق کا شعور بیدار ہونا ا ن کی تاریخی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارکن ہمارا اثاثہ ہیں انہیںہر سطح پر عزت و مقام دیا جائے گا اور تمام فیصلے ان کی مشاورت سے کئے جائیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔