شیخوپورہ (جیوڈیسک) تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس پارٹی اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے ملزمان کو برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی۔
اس دوران ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور ڈاکوؤں کو چھڑا کر لے گئے۔ پولیس نے تعاقب کیا تو دو طرفہ فائرنگ ہو گئی۔ جس میں دو ڈاکو ہلاک ہو جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان فیصل اور ولی اللہ خان کا تعلق علاقہ غیر سے تھا اور ان کیخلاف اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج تھے۔