شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے صوبائی حلقے پی پی 162 نارنگ منڈی کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد گلفام کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ نارنگ منڈی پی پی 162 میں ضمنی نشست کے لیے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار احسان ریاض کے مد مقابل آزاد امید وار عثمان نثار ہیں جنہیں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اورمسلم لیگ ق کی حمایت حاصل ہے۔
پی پی 162 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 662 ہے، حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ کسی ہنگامی صورت حال میں رینجرز اور فوج کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔