شیخوپورہ کی خبریں 25/10/2016

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (رانا طاہر اقبال سے) کافی عرصے سے مسلسل عوام کے واویلا کے صلے میں ڈی ایس پی ٹریفک نے تمام رکشوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا ہے جس پر عوامی حلقوں نے سکھ کا سانس لیا اور شہر سے جڑے چوکوں میں بے جا ٹریفک کا اژدہام بھی ختم ہو گیا جس سے آئے روز حادثات وقوع پذیر ہو رہے تھے جبکہ سارا دن لاہور سرگودھا روڈ پر رکشوں کا قبضہ ہوا کرتا تھا کہیں تل دھرنے کو جگہ نہیں ملتی تھی خواتین بچے بوڑھوں اور تمام راہگیروں کا درینہ مسئلہ چلا آرہا تھا ان تمام مسائل کے پیش نظر ڈی ایس پی ٹریفک نے رکشوں کا لاہور سرگودھا روڈ پر داخلہ بند کر دیا جس پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔ اب شہر بھر میں ٹر یفک کی روانی بھی بلا کسی تعطل کے جاری ہے کہیں بھی ٹر یفک کی بلاکنگ بھی دہکھنے کو نہیں مل رہی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (رانا طاہر اقبال سے) ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں کچھ عرصہ سے خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل ڈی پی او آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی جو دوران واردات راہگیروں سے لوٹے گئے تھے ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خان ورک نے چوروں اور ڈکیتوں کے گرد گھیرہ تنگ کر کے نا صرف انہیں گرفتار کیا بلکہ ان سے غریب عوام کی لوٹی ہوئی پونجی جس کی مالیت کروڑوں روپے تھی اسے برآمد کر کے مالکان تک پہنچایا اور جس طرح ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد غائب ہوئے ہیں اور اس کاوش کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقعہ ہوئی جس پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک نے جس طرح جرائم پیشہ افراد کی خبر لی اسی طرح اپنے پولیس افسروں کی بھی خبر لینے میں مکمل فرض شناسی کا مظاہرہ کیا ہے ۔شہر بھر کے عوامی حلقوں نے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔